نبیل قریشی کی مختصر ویڈیو ’میامی فلم فیسٹیول‘ میں ایوارڈ کیلیے نامزد

247

پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف مختصر میوزیکل فلم ‘کی جانا’ کو میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں میوزک کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

اکستان کے نامور ہدایت کار نبیل قریشی کی مختصر میوزیکل ویڈیو کو ’میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ اور ’بچارسٹ فلم ایوارڈز‘ میں میوزک کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

غیرت کے نام پر قتل کے خلاف مختصر میوزیکل فلم  ‘کی جانا’ کو بلوچستان میں فلمایا گیا تھا جس کی ہدایت کاری نبیل قریشی نے دی تھی۔

فلم ‘کی جانا’ کے میوزک کمپوزر اور گلوکار شانی ارشد، پروڈیوسر فضا علی اور پروڈکشن فلم والا کی ہے جب کہ اس کے کرداروں میں اداکارہ سونیا حسین، محسن عباس، شکیل حسین اور شہزاد ملک شامل ہیں۔