خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ایک تصویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے، یہ نایاب تصویر شہزادہ محمد بن سلمان کے زمانہ طالب علمی کی ہے۔
ریاض : سوشل میڈیا پرشاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی نایاب تصویر وائرل ہوگئی ہے، تصویر میں خادم حرمین شریفین شہزادہ محمد بن سلمان سے گلدستہ لیتے ہوئے مسکراتے نظر آرہے ہیں۔
صور آل سعود اکاؤنٹ پر تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر ریاض اسکول کی ایک خصوصی تقریب کی ہے، مذکورہ اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شاہی خاندان کی تصاویر کے لیے خاص ہے، یہ اس سے قبل شاہ سلمان اور ولی عہد کی کئی نایاب تصاویر شیئرکرچکا ہے۔
ان میں سے ایک تصویر وہ بھی تھی جس میں شاہ سلمان اور ولی عہد، شہزادہ سطام بن عبدالعزیز کے ہمراہ نظر آرہے ہیں، شہزادہ سطام اس وقت ریاض کے گورنر ہوا کرتے تھے۔