ایمسٹرڈم: یورپی ملک نیدرلینڈ میں ایسی ‘ہینڈ ہیلڈ ویڈیو گیم ڈیوائس’ متعارف کرائی گی ہے جس کے لیے بیٹری چارج کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی بلکہ وہ ازخود چارجنگ فراہم کرے گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہاتھ میں پکڑ کر کھیلنی والی گیمنگ ڈیوائس ایسی بھی آچکی ہے جس میں بیٹری نہیں لگتی نا ہی اسے چارج کرنا پڑتا ہے، اس ڈیوائس کی خاص بات ہے کہ یہ ازخود سورج اور گیم بٹن سے بجلی حاصل کرکے ڈیوائس کو ہمیشہ چارج رکھتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ہینڈ گیمنگ ڈیوائس خود کو لاکھوں مرتبہ چارج کرسکتی ہے، ڈیوائس کے اطراف لگے سولر پینلز بجلی کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ کھیل کے دوران بٹن گیم کو مقرر چارجنگ فراہم کرتی ہے، ڈیوائس کا یہ نظام ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں بجلی کے حصول کا تجربہ شروع کردیتا ہے۔