یارکشائر کاؤنٹی نسلی تعصب کا شکارعظیم رفیق کے الزامات تحقیقات کرے گی

241

یارکشائر کاؤنٹی نسلی تعصب کا شکار عظیم رفیق کے الزامات تحقیقات کرے گی۔

دو روز قبل انگلینڈ کے سابق انڈر 19 کرکٹر عظیم رفیق نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں ساتھی کھلاڑیوں خاص طور پر ایک کپتان  کی جانب سے ہدف بنایا گیا، نومولود بیٹے کی موت پر کلب انتظامیہ نے سردمہری دکھائی، مشکل وقت میں ہمدردانہ سلوک کا دعوی کرنے کے باوجود کنٹریکٹ ہی ختم کر دیا گیا۔

 

یارکشائر کاؤنٹی کے چیئرمین روجر ہٹن کا کہنا ہے کہ عظیم رفیق کی جانب سے سنگین الزامات بورڈ سے لے کر کھلاڑیوں تک سب کے لیے تشویش کا باعث ہیں، ہم اس معاملے کو بہت سنجیدہ لے رہے ہیں، نہ صرف کہ  اس سارے معاملے کی تحقیقات بلکہ کاؤنٹی کی پالیسیز اور کلچر پر بھی نظر ثانی کریں گے۔