معروف پاپ گلوکارہ، اداکارہ و پروڈیوسر 38 سالہ برٹنی اسپیئرز نے ایک بار پھر والد کی ’سرپرستی‘ ختم کرانے کے عدالت سے رجوع کرلیا۔
گزشتہ ماہ 21 اگست کو ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کی سپریم کورٹ نے 38 برٹنی اسپیئرز کے والد کو مزید 6 ماہ تک ان کا سرپرست مقرر کردیا تھا۔
برٹنی اسپیئرز کے والد جیمی اسپیئرز 2008 سے ان کے قانونی سرپرسٹ (conservator) ہیں۔
امریکی عدالت نے 2008 میں برٹنی اسپیئرز کی ذہنی حالت خراب ہونے کے بعد (conservatorship) قانون کے تحت ان کے والد اور ایک وکیل کو ان کا سرپرست مقرر کیا تھا۔