تیسری عالمی جنگ کو روکنے والے جاسوس کی ’ٹینیٹ‘ کے امریکا میں چرچے

233

تیسری عالمی جنگ کو روکنے والے سی آئی اے کے جاسوس کی جدوجہد پر مبنی جاسوس تھرلر فلم ’ٹینیٹ‘ کو بالآخر امریکا میں بھی ریلیز کردیا گیا۔

’ٹینیٹ‘ گزشتہ ماہ اگست میں وہ پہلی بڑی فلم بنی تھی، جسے کورونا کی وبا کے باوجود یورپ و ایشیا سمیت دنیا کے دیگر خطوں میں بھی ریلیز کیا گیا تھا۔

’ٹینیٹ‘ کو ابتدائی طور پر 26 اگست کو جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے وبا کے باوجود اچھی کمائی کی تھی۔

فلم کی ٹیم نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ ’ٹینیٹ‘ کو امریکا میں تین ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا، فلم کی ٹیم نے اسے رواں ماہ کے آخر تک پاکستان میں بھی ریلیز کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، تاہم ملک میں تاحال سینما ہاؤسز بند ہیں۔