روبرٹ پیٹسن کورونا کا شکار، ‘دی بیٹ مین ‘ کی شوٹنگ روک دی گئی

251

ہولی وڈ کی آنے والی سائنس فکشن فلم ‘دی بیٹ مین’ کے مرکزی اداکار روبرٹ پیٹسن میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔

فلم اسٹوڈیو وارنر بروس نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ میں دی بیٹ مین پروڈکشن کے ایک رکن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تاہم انہوں نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے فرد کا نام نہیں بتایا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فلم بندی کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا لیکن شوٹنگ کتنے عرصے کے لیے روکی جارہی ہے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔