نیوزی لینڈ سے 6 ہزار مویشیوں کو لے جانے والا بحری جہاز ڈوب گی

201

ٹوکیو: نیوزی لینڈ سے 6 ہزارمویشیوں کو لے جانے والا بحری جہاز جاپان کے ایک جزیرے میں ڈوب گیا جس کے نتیجے میں عملے کے 40 ارکان لاپتہ ہوگئے جب کہ صرف ایک شخص کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مغربی جاپان کے جزیرے امامی اوشیما میں 6 ہزار مویشیوں سے لدا بحری جہاز طوفان میساک کی تند و تیز ہواؤں کے تھپیڑوں میں پھنس گیا، کافی دیر طوفان کے مقابلے کے نتیجے میں جہاز کا ایک انجن خراب ہوگیا جس کی وجہ سے وہ سمندر میں ڈوبتا چلا گیا۔

جاپان کے کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اوشیما کے ساحلی علاقے سے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی جس پر کوسٹ گارڈ کی 3 کشتیوں، 4 جہاز اور 2 غوطہ خوروں نے امدادی کاموں کا آغاز کیا، تاحال عملے کے 45 سالہ آفیسر فلپائنی نژاد ایڈواروڈو کو بچایا جا سکا ہے جب کہ کچھ مویشیوں کی لاشیں بھی نکالی گئی ہیں۔