آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی

266

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی، انگلینڈ سے سیریز برابر کرنے کے بعد پاکستان چوتھے نمبر پر برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان ٹیم چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم اور انگلینڈ کا دوسرا نمبر ہے۔ مسلسل 2 نصف سنچری بنانے والے محمد حفیظ کی رینکنگ میں بہتری آئی۔

قومی کھلاڑی محمد حفیظ 27 درجے ترقی کرکے 44ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم بدستور سرفہرست بلے باز ہیں، بولنگ میں شاہین آفریدی کے کیرئیر میں ترقی ہوئی، وہ بیسویں پوزیشن پر پہنچ گئے، شاداب خان ایک درجہ ترقی پا کر آٹھویں نمبر پر آگئے۔

عماد وسیم کا رینکنگ میں ساتواں نمبر ہے جبکہ افغانستان کے راشد خان نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بولر ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے مانچسٹر میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ میں کامیابی حاصل کرکے دورے کا اختتام کامیابی سے کیا اور ٹی ٹوینٹی سیریز 1-1 سے برابر کی، محمد حفیظ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔