سینئرز سے مشورہ کرتا ہوں مگر فیصلے اپنے ہوتے ہیں: بابر اعظم

233

پاکستان ٹی ٹو ئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں سینئرز کی موجودگی ضروری ہے، پریشر کی صورتحال میں سینئرز کا تجربہ ہی ٹیم کو کم بیک میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مانچسٹر میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی کے بعد آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں سینئرز اور جونیئرز کے کامبی نیشن کے ساتھ چلنا ضروری ہے کیوں کہ ٹف ٹائم آتا ہے تو اس سے نکالنے کے لیے سینئرز کا تجربہ ہی کام آتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ آپ یکدم سینئرز کو باہر نہیں کرسکتے کیوں کہ پریشر میں ان کی موجودگی کافی ضروری ہوتی ہے، میں نے ہمیشہ اپنے سینئرز سے سیکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سینئرز سے مشورہ ضرور کرتا ہوں مگر فیصلے خود لیتا ہوں۔