لباس پر تنقید؛ حلیمہ سلطان کا تنگ آکر پاکستانی مداح کو جواب

258

کراچی: ترک اداکارہ اسریٰ بلگیچ جو پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے مشہور ہیں نے ان کے لباس پر تنقید کرنے والے پاکستانی مداح کو جواب دے کر خاموش کرادیا۔

ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘  کے پاکستان میں خوب چرچے ہیں اور لوگ نا صرف ڈراما دیکھ رہے ہیں بلکہ ڈرامے کی کہانی اور کرداروں سے اپنے جذبات اور محبت کا اظہار بھی کررہے ہیں۔ بہت سے پاکستانی تو حلیمہ سلطان کی خوبصورتی اور معصومیت دیکھ کر ان کے عشق میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں ڈرامے کی خوب پزیرائی ہورہی ہے وہیں کچھ پاکستانی مداح ڈرامے کے کرداروں کی ذاتی زندگی پر بھی تنقید کررہے ہیں۔

 

پاکستانیوں کی تنقید کا سب سے زیادہ شکار ہونے والی ڈرامے کی ہیروئن اسریٰ بلگیچ ہیں۔ اسریٰ ذاتی زندگی میں ڈرامے میں اپنے کردار حلیمہ سے بالکل مختلف ہیں اور عام زندگی میں مغربی طرز کا لباس زیب تن کرتی ہیں اور اس لباس میں اکثر تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتی ہیں۔

تاہم اسریٰ کا مغربی طرز کا لباس ان کے پاکستانی مداحوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتا اور کئی پاکستانی اسریٰ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کے لباس پر بہت زیادہ تنقید کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرچکے ہیں۔ یہاں تک کہ اسریٰ نے تنگ آکر انسٹاگرام پر کمنٹ ہی بند  کردئیے تھے۔ پاکستانیوں کی جانب سے اسریٰ بلگیچ پر تنقید کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔