واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کو کورونا پابندیوں کی دھجیاں اڑانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نینسی پلوسی بند سیلون میں ہیر ٹریٹمنٹ کروانے پہنچ گئیں لیکن انہوں نے اس موقع پر چہرے پر ماسک نہیں لگایا ہوا تھا بلکہ وہ ماسک گلے میں لٹکائے گھوم رہی تھیں۔
نینسی پلوسی کی بند سیلون پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
عالمی وبا کے باعث امریکہ میں تمام سیلونز بند ہیں تاہم سان فرانسسکو میں منگل سے سیلون کھولنے کی اجازت تھی۔
ترجمان نینسی پیلوسی کا کہنا ہے کہ سیلون میں ایک وقت میں ایک بندے کو جانے کی اجازت ہے تاہم پورے ملک میں اسپیکر نینسی پیلوسی و شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔