اسرائیلی وزیراعظم نے 2018 میں متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا، رپورٹ

197

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے باقاعدہ اعلان کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور موساد کے سربراہ نے 2018 میں امارات کا خفیہ دورہ کیا اور ولی عہد محمد بن زاید سے ملاقات کی تھی۔

2018 کے دورہ متحدہ عرب امارات میں نیتن یاہو کے ہمراہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کےسربراہ یوسی کوہن بھی تھے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ موساد کے سربراہ نے ہی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النیہان سے ملاقات کا اہتمام کیا تھا۔