کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بھدرواہ میں سی آر پی ایف کے سب انسپکٹر نے فوجی اڈے میں اپنی رائفل سے سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔ ساتھی اہلکاروں نے شدید زخمی حالت میں ملٹری اسپتال پہنچایا جہاں دوران علاج آفیسر نے دم توڑ دیا۔
سرکاری پستول سے خودکشی کا یہ واقعہ 33 بٹالین ہیڈ کوارٹر بھدرواہ میں پیش آیا۔ تاحال خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ آفیسر کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تفتیش کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔