افغانستان ؛ 200 طالبان کی رہائی کے بدلے اسپیشل فورس کے 6 مغوی آزاد

226

کابل: افغان حکومت نے لویہ جرگہ کی منظوری کے بعد خطرناک مقدمات میں اسیر مزید 200 طالبان جنگجوؤں کو رہا کردیا جس کے جواب میں طالبان نے بھی اسپیشل فورس کے 6 مغوی اہلکاروں کو آزاد کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کی ہدایت پر سنگین مقدمات کا سامنا کرنے والے 400 طالبان جنگجوؤں میں سے مزید 200 کو رہا کردیا گیا۔ قبل ازیں 80 سے زائد قیدیوں کے ایک گروپ کو پہلے ہی رہا کیا جاچکا ہے۔

ان 200 جنگجوؤں کو کابل کی مرکزی جیل سے رہا کردیا گیا جس کے بدلے میں طالبان نے افغان اسپیشل فورس کے 6 مغوی اہلکاروں کو آزاد کردیا تاہم ان اہلکاروں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔