ایک بار چارج کرنے سے ہزاروں سال چلنے والی بیٹری

199

کیا آپ گاڑی یا موبائل فون میں استعمال ہونے والی ایسی بیٹری کا تصور کر سکتے ہیں جس کو ایک بار چارج کرنے سے آپ کی اولاد اور پوتے پوتیاں بھی استعمال کر سکیں۔

کیلیفورنیا کی ایک کمپنی نے جوہری فضلے سےنینو ڈائمنڈ بیٹری تیار کر لی ہے جو 5 ہزار سال سے زائد تک چارج رہ سکتی ہے۔

بیٹری کی طاقت جوہری ری ایکٹروں میں استعمال ہونے والے تابکار مادے سے حاصل ہوتی ہے۔ سانسدانوں کا کہنا ہے کہ نینو ڈائمنڈ بیٹری کی تیاری میں سخت ترین دھات ہیرے کا استعمال کیا گیا ہے جس باعث اس میں نے انسانی جسم سے بھی کم تابکاری کا اخراج ہوتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مذکورہ بیٹری کے دو لیبارٹری ٹیسٹ کامیاب سے مکمل کر لیے ہیں۔ بیٹری کو سولر پاور کے ذریعے40 فیصد چارج کیا گیا جو کہ ایک اہم کامیابی ہے کیوں کہ سولر پاور سے عام طور پر کسی بیٹری کو15 سے 20 فیصد ہی چارج ہو پاتی ہے۔