نئی دہلی: آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل ہی تنازعات کی زد میں آگئی کرونا کے کیسز کے بعد دھونی اور رائنا بھی کمرے کے پیچھے لڑ پڑے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سریش رائنا ہوٹل کے کمرے کے پیچھے دھونی سے لڑ پڑے اور آئی پی ایل چھوڑ کر چلے گئے۔
چنئی سپر کنگز کے دو کھلاڑیوں سمیت ان کی ٹیم کے 13 اراکین کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں، سی ایس کے کو ایک اور زبردست دھچکا لگا جب اہم بلے باز رائنا نے آئی پی ایل 2020 سے وطن واپس لوٹنے کا اعلان کیا۔