کورونا وائرس کے باوجود ‘مس امریکا’ مقابلہ حسن منعقد کرنے کا اعلان

159

یوں تو دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز تاحال بڑھ رہے ہیں تاہم اس کے باوجود کئی ممالک میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

جہاں دنیا بھر میں سماجی دوری کے ساتھ مختلف معمولاتِ زندگی بحال ہوئے ہیں وہیں مختلف ایوارڈز کی تقاریب اور مقابلے بھی منعقد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

رواں برس مس امریکا اور مس ٹین امریکا کے مقابلہ حسن جاری رہیں گے اور گریس لینڈ سے براہ راست منعقد ہوں گے۔

مس یونیورس آرگنائزیشن نے فاکس نیوز کو بتایا کہ یہ دونوں مقابلے نومبر میں میمفس، ٹینیسی اور گریس لینڈ میں واقع گیسٹ ہاؤس سے براہ راست نشر ہوں گے، جہاں اے اے اے فور ڈائمنڈ ریزورٹ اور ہوٹل سے میزبانی کے فرائض انجام دیے جائیں گے۔

اس حوالے سے مس یونیورس آرگنائزیشن کی صدر پالا ایم شگراٹ نے مس یونیورس آرگنائزیشن اور گریس لینڈ میں موجود ٹیم نے ایک جدید ایونٹ تشکیل دیا ہے جس میں مقابلے میں حصہ لینے والوں، آڈینس اور عملے کی صحت و حفاظت کو ترجیح دی جائے گی جو گریس لینڈ میں ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تاریخی شہر میمفس میں ایک نیا مس امریکا اور مس ٹین امریکا کی تاج پوشی کرنے کے منتظر ہیں۔

پالا ایم شگراٹ نے مزید کہا کہ اگرچہ رواں برس مقابلے کچھ مختلف نظر آئیں گے کیونکہ ہم اہم حفاظتی ہدایات پر عمل کرکے مس امریکا اور مس ٹین امریکا کے مشہور مقابلوں کو پورے امریکا کے گھروں تک پہنچانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مس امریکا اور مس ٹین امریکا دونوں مقابلے عام طور پر ہر سال بہار اور موسم گرما کے ابتدائی مہینوں میں منعقد ہوتے ہیں ، تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ان دونوں ایونٹس کو روک دیا گیا تھا۔

رواں برس مس یونیورس آرگنائزیشن نے براہ راست اسٹوڈیو آڈینس میں کمی کے علاوہ ایک انٹرایکٹو ورچوئل جزو بھی نافذ کیا ہے۔