امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے بھی 20 کروڑ فالوؤر والی پہلی خاتون بن گئیں۔
جی ہاں 27 سالہ گلوکارہ آریانا گرانڈے رواں ہفتے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوؤرز رکھنے والی خاتون بنیں۔
آریانا گرانڈے کی مقبولیت میں گزشتہ چند ماہ میں تیزی سے اضافہ ہوا اور وہ جہاں 20 کروڑ فالوؤرز والی پہلی خاتون بنیں، وہیں وہ اب تک سب سے کم عمر شوبز شخصیت بھی ہیں جن کے اتنے فالوؤرز ہیں۔
فالوؤرز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں جب کہ تیسرے نمبر پر آریانا گرانڈے آگئیں۔