لندن: برطانوی ادویہ ساز کمپنی کروناویکسین کی تیاری میں حتمی مراحل کے تجربات کی طرف بڑھ چکی ہے جس کے لیے دنیا بھر سے 50 ہزار اور امریکا سے 30 ہزار رضاکاروں کو شامل کیا جارہا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعاون سے ادویہ ساز کمپنی ‘اسٹرا زینکا’ تیسرے ٹرائل کے آخری مراحل عبور کرنے جارہی ہے، حتمی آزمائش امریکا میں ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق فائنل ٹرائل منصوبے کے لیے امریکا بھر سے 30 ہزار جبکہ دنیا بھر سے 50 ہزار رضاکاروں کو شامل کیا جارہا ہے، جن پر ممکنہ کرونا ویکسین کی آزمائش کی جائے گی، کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال کے اختتام تک حتمی طور پر تیار ویکسین دنیا کے سامنے ہوگی۔