ٹوکیو: جاپان میں سڑک پر دوڑنے کے ساتھ ساتھ چھوٹی پرواز کرنے والی کار تیار کر لی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی کمپنی’’ اسکائے ڈرائیو‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے چھوٹی پرواز کے لیے اڑنے والی کار کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ کمپنی نے کار اُڑانے کی ویڈیو بھی وائرل کی جس میں ایک نشست والی کار کو اُڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ کار معروف کار ساز کمپنی ٹویوٹا کی معاونت سے تیار کی گئی ہے جو مسلسل 30 منٹ تک 30 فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کار کی تیاری میں گزشتہ 8 برس سے مصروف کمپنی نے کامیاب پرواز کے اس کار کی مارکیٹ میں دستیابی کے لیے 2023 کا وقت دیا ہے۔