فٹبال ایف اے کپ کا سنسنی خیز فائنل آرسنل نے جیت لیا

276

لندن:فٹبال ایف اے کپ کا فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد آرسنل نے جیت لیا۔ سپر سٹار محمد صلاح کی ٹیم لیورپول کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔ فائنل کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا۔

ومبلے کے تاریخی سٹیڈیم میں فٹبال کا بڑا معرکہ ہوا۔ آرسنل اور لیورپول کی ہیوی ویٹ ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑنے مدمقابل ہوئیں۔ اوبامیانگ نے بارہویں منٹ گول کرکے آرسنل کو برتری دلائی، جس سے میچ میں خوب تیزی آئی۔

تاہم لیورپول کے کھلاڑی مینامینو کے گول سے سکور برابر کرتے ہوئے میچ انتہائی سنسنی خیز بنا دیا، اس کے بعد مقررہ وقت تک مزید کوئی گول نہ ہو سکا۔

پنلٹی ککس کا مرحلہ شروع ہوا تو فٹبال ٹیم آرسنل نے مجموعی طور پر چھ پانچ سے کامیابی اپنے نام کی۔