نیو یارک : نواک جوکووچ کی قیادت میں پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آگیا، یوایس اوپن ٹینس سے قبل ٹاپ پروفیشنل ٹینس پلیئزز نے متوازی تنظیم بنالی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے مایہ ناز ٹینس کے کھلاڑیوں پر مشتمل پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کا قیام عمل میں آگیا ہے جس کی قیادت معروف ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کررہے ہیں۔
اس تنظیم کے قیام کا مقصد کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا حل ہے۔ نئی تنظیم کھلاڑیوں کے لیے مزید اقدامات اور پرائز منی کیلئے اقدامات کرے گی اور نئی تنظیم اپنے علیحدہ سرکٹ کے انعقاد کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔
ذرائع کے مطابق اے ٹی پی نے پی ٹی پی اے کے قیام پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشکل وقت ہے، اس میں اندرونی اختلافات کی بجائے اتحاد کی ضرورت ہے۔