امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کرنے والے امریکی ریپر و گلوکار 43 سالہ کانیے ویسٹ پر ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے فارمولا چرانے کا الزام لگا کر ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔
امریکی شوبز ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ اور پچ ورک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ امریکی ریپر پر کمپنی کا ٹیکنالوجی فارمولا چرا کر اسے اپنی کمپنی میں استعمال کرنے کا الزام ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کانیے ویسٹ پر مائی چینل نامی امریکی میوزک ٹیکنالوجی کمپنی نے امریکی عدالت میں 2 کروڑ ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا ساڑھے تین ارب روپے کے ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔
کمپنی نے اپنے مقدمے میں دعویٰ کیا کہ کانیے ویسٹ نے کمپنی میں شراکت داری کا معاہدہ کرنے کے بعد اس میں ایک کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی، تاہم بعد ازاں گلوکار نے کمپنی کا فارمولا ہی چوری کرلیا۔