کورونا کے باوجود ایم ٹی وی میوزک ایوارڈ کی تقریب

267

دنیا بھر میں اگرچہ کورونا وائرس کے کیسز تاحال بڑھ رہے ہیں، تاہم اس باوجود کئی ممالک میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

ایسے ہی ممالک میں امریکا بھی شامل ہے، جہاں تاحال نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں لیکن اس باوجود وہاں سینما ہالز کھولنے سمیت میوزک ایوارڈز کی تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا۔

امریکا کی متعدد ریاستوں میں رواں ماہ کے آغاز میں ہی سینما ہاؤسز کھل گئے تھے اور 30 اگست کو امریکا میں کورونا کے باوجود اس سال کی پہلی ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایم ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے ہر سال اگست کے آخر میں منعقد کیے جانے والے ایم ٹی وی میوزک ویڈیو ایوارڈ کی تقریب 30 اگست کو منعقد کی گئی۔