رواں ماہ 29 اگست کو آنتوں کے کینسر کے باعث محض 43 سال کی عمر میں چل بسنے والے ہولی وڈ اداکار چیڈوک بوسمین کی خفیہ شادی کے انکشاف نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا۔
چیڈوک بوسمین میں 2016 میں تیسرے اسٹیج کے آنتوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اس باوجود وہ علاج کے دوران فلموں کی شوٹنگ میں مصروف دکھائی دیتے رہے تھے۔
چیڈوک بوسمین کی کامیاب ترین فلم ‘بلیک پینتھر’ بھی ان میں بیماری میں تشخیص کے بعد 2018 میں ریلیز ہوئی تھی اور انہوں نے دوران علاج اسی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا تھا۔
چیڈوک بوسمین نے ‘بلیک پینتھر’ میں ‘بلیک پینتھر’ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس سے قبل بھی وہ متعدد فلموں میں شاندار کردار ادا کر چکے تھے۔
لیکن اب چیڈوک بوسمین کی موت کے محض 2 دن بعد سامنے آنے والی ان کی دوسری خفیہ شادی کی خبر نے ان کے مداحوں کو مزید حیران کردیا۔
سیاہ فام اداکار نے اپنی موت سے چند ماہ قبل گلوکارہ ٹیلر سائمن سے خفیہ شادی کی تھی۔