برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا چھوڑے 23 برس بیت گئے

187

لندن:  کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی برطانوی شہزاد ی لیڈی ڈیانا کو دنیا چھوڑے 23 برس بیت گئے، شخصیت کا سحر آج بھی برقرار ہے۔

1981 میں شہزادہ چارلس سے شادی کے بعد لیڈی ڈیانا راتوں رات مشہور ہوئیں اور اپنی دلکش شخصیت کے باعث وہ برطانوی شہزادی کے بجائے ایک عالمی سلیبرٹی بن گئیں۔

برطانوی شاہی جوڑا شادی کے کچھ عرصے بعد اختلافات کا شکار ہو گیا، 1996 میں شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے درمیان طلاق ہو گئی لیکن فیشن آئیکون کے طور پر وہ بدستور کروڑوں دلوں کی دھڑکن بنی رہیں۔

31 اگست 1997 کو پیرس میں ایک خطرناک ٹریفک حادثے میں شہزادی ڈیانا کی موت واقع ہو گئی ان کی جائے وفات پر آج بھی ہزاروں عاشق ساتھ جینے مرنے کا عہدو پیمان کرتے ہیں۔