بیلاروس کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام، عوام سڑکوں پر نکل آئی

224

منسک: بیلاروس میں متنازعہ انتخابات کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی  خبر رساں ایجنسی کے مطابق متنازعہ انتخابات کے خلاف بیلاروس کے دارالحکومت میں حزب اختلاف نے شدید احتجاج کیا اور صدر لوکا شینکو کی سالگرہ پر مظاہرین نے ان کی رہائشگاہ کا محاصرہ کر لیا۔

مظاہرین نے بیلاروس کے صدر سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد بیلاروس کے صدر کی رہائشگاہ کے باہر تعینات کر دی گئی۔

سیکیورٹی فورسز نے ایک سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔