اب یادیں اور خیالات بھی پڑھے جا سکتے ہیں

332

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے 2016 سے تیار کی جانے والی برین چپ متعارف کرا دی جس کے ذریعے یادیں اور خیالات بھی پڑھے جا سکتے ہیں۔

ایلن مسک کی کمپنی نیورالنک برین 2016 سے ایک ایسی مائیکرو چِپ بنانے پر کام کر رہی تھی جو انسانی دماغ میں نصب کی جا سکتی ہے۔

ایلن مسک نے اپنی برین چِپ کا پہلا عملی مظاہرہ جانور پر کر کے دنیا کو دکھایا۔ جیسے ہی چپ کو جانور کے اندر نصب کیا گیا ایک ہزار سے زائد ایلکٹروڈز کے ذریعے اسکرین پر دماغی لہریں دیکھی گئیں۔

برین چپ میں انسانی بال سے بھی دس گنا چھوٹی تھریڈز ہیں جنہیں ایک چھوٹے سے امپلانٹ کے ذریعے انسانی دماغ سے منسلک کیا جا سکے گا۔