شام میں امریکی، روسی فوجی گاڑیوں میں تصادم، امریکی فوجی زخمی

236

شام کے شمال مشرقی علاقے میں امریکا اور روس کی فوجیوں گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔

دونوں ممالک نے اس واقعے پر ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں۔

روس کی سرکاری ویب سائٹ میں جاری ویڈیو میں دونوں ممالک کی فوجیوں گاڑیوں کے درمیان تصادم کی ویڈیو جاری کی ہے۔

یڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ صحرائی علاقے میں روس کی فوجی گاڑی کا امریکا کی فوجی گاڑی سے ٹکراؤ ہوتا ہے جبکہ روسی ہیلی کاپٹر بھی وفد کی مسلسل نگرانی کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس نے الزام عائد کیا کہ امریکا نے ہمارے وفد کے سامنے رکاؤٹ کھڑی کی تھی۔

امریکی دفاعی عہدیدار کا کہنا تھا کہ روسی فورسز ‘سیکیورٹی زون’ میں داخل ہوئی تھیں حالانکہ انہوں نے وہاں سے دور رہنے پر اتفاق کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ واقعے میں گاڑی میں موجود عملے کے متعدد ارکان زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شام میں دونوں ممالک کی افواج بدستور رابطے میں رہتی ہیں لیکن اس طرح کا تصادم غیرمعمولی ہے۔