‘دی پاور پف گرلز’ نئے انداز میں جلد واپس آئیں گی

262

اپنی طاقت کے ذریعے مجرموں کا خاتمہ کرنے والی ‘دی پاور پف گرلز ‘ نئے انداز میں جلد واپس آئیں گی۔

پاور پف گرلز کی کلاسک کارٹون سیریز کا لائیو-ایکشن ورژن سی ڈبلیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے تحت بن رہا ہے۔

خیال رہے کہ دی پاور پف گرلز لائیو ایکشن ٹریٹمنٹ حاصل کرنے والا حالیہ کارٹون ہے۔

اوریجنل ‘ پاور پف گرلز’ کو کریگ میک کریکن نے تخلیق کی تھی جو 3 مرکزی کرداروں پر مشتمل تھی۔

اس کارٹون سیریز میں پروفیسر یوٹونیم نے چینی، مرچیں اور ہر اچھی چیز کو پراسرار کیمیکل ایکس کے ساتھ ملا کر ایک تجربہ کیا تھا جس کے نتیجے میں حادثاتی طور پرپرائمزری اسکول کے بچوں کی عمر جتنی 3 سپرہیروز بلاسم، ببلز اور بٹر کپ بن گئی تھیں۔

یہ سیریز 6 سیزنز پر مشتمل تھی جس کی مجموعی طور پر 78 اقساط 1998 سے 2005 کے درمیان نشر کی گئی تھیں۔