‘آسکر’ کی رکنیت بحال کرانے کی رومن پولانسکی کی درخواست مسترد

355

امریکی عدالت نے ایوارڈ یافتہ فلم ساز 87 سالہ رومن پولانسکی کی معطل ‘آسکر’ رکنیت بحال کروانے کے حوالے سے دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔

رومن پولانسکی نے اپریل 2019 میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کی سپریم کورٹ میں ‘آسکر’ اکیڈمی کی جانب سے ‘ریپ’ الزامات کی وجہ سے رکنیت ختم کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

‘آسکر’ ایوارڈ دینے والی اکیڈمی نے رومن پولانسکی کی مئی 2018 میں رکنیت ختم کردی تھی۔

اکیڈمی نے 87 سالہ فلم ڈائریکٹر کی رکنیت 1977 میں ایک 13 سالہ کمسن لڑکی کا ‘ریپ’ کرنے کے الزام میں ختم کی تھی۔