سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں بحال کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا

226

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر فوری طور پر عالمی پابندیاں بحال کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست میں سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت انڈونیشیا کے پاس ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے امریکا کی جانب سے ایران پر عالمی پابندیاں فوری بحال کرنے کی قرارداد پر کہا ہےکہ اس وقت ایسی صورتحال نہیں ہےکہ امریکا کی قرارداد پر مزید کارروائی کی جائے۔

سیکیورٹی کونسل کے صدر کے ایران پر مزید پابندیوں کے حوالےسے بیان پر اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور اس کے مخالف ممالک پر دہشت گردوں کی مدد کا الزام عائد کیا۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی قرارداد کی سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 ارکان نے مخالفت کی تھی جس کے باعث امریکا کو سلامتی کونسل میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑا۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے کہا کہ مجھے اس بات کو واضح کرنے دیا جائے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو اس معاملے میں لمیٹڈ کمپنی کے ساتھ کھڑے ہونے میں کوئی خوف نہیں، مجھے صرف اس بات کا ملال ہے کہ سلامتی کونسل کے دیگر ممبران اپنا راستہ کھو چکے ہیں اور اب وہ خود دہشتگردوں کی کمپنی میں تلاش کرتے ہیں۔