حماس اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیل کے فضائی حملے

277

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے ان کے فوجیوں کی طرف فائرنگ کے بعد ان کے طیاروں نے  لبنانی گروپ سے تعلق رکھنے والی پوسٹوں پر حملہ کیا۔

بعد ازاں اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی جو کہ فلسطینیوں کی جانب سے انکلیو میں اسرائیل کی جانب آتشی غبارے چھوڑنے کے رد عمل میں کیا گیا۔

تاہم انہوں نے بتایا کہ لبنان کی جانب سے ہونے والی فائرنگ میں کوئی بھی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپاہیوں نے لبنان کی جانب سے فائرنگ کے بعد الومینیشن فلیئرز، اسموک شیلز اور براہ راست فائرنگ کی۔