یجنگ:چین نے اپنی فوج کے لیے مخصوص نو فلائی زون علاقوں میں امریکی جاسوسی طیارے کی پرواز پر واشنگٹن امریکا سے احتجاج کیا ہے۔
چین کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی چین کے علاقے میں امریکی جاسوسی طیارے کی پرواز پر امریکا سے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جاسوسی طیارہ اس نو فلائی زون میں داخل ہوا جو چینی فوج کے لیے مخصوص ہے اور یہ امریکا کا صریحاً اشتعال انگیز رویہ ہے۔
چین کی سرکای نیوز ایجنسی زنہوا نے وزارت دفاع کے ترجمان وؤ قیان کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکی جاسوسی طیارے یو- 2 نے چین کے شمالی علاقے میں پرواز کیا جو امریکا اور چین کے درمیان تحفظ سے متعلق اصول و ضوابط کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی کارروائی غلط فہمی کی بھی شکار ہوسکتی تھی، جس سے حادثہ بھی ہوسکتا تھا۔ چین اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں کا سخت مخالف ہے اور اس سلسلے میں امریکا سے سخت احتجاج کیا گیا ہے۔