ہولی وڈ کی آنے والی سائنس فکشن فلم ‘دی بیٹ مین’ کا پہلا آفیشل ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں روبرٹ پیٹسن کو مختلف کاسٹیوم والے ‘بیٹ مین’ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ روبرٹ پیٹسن سپر ہیرو جاسوس فلم میں ‘بیٹ مین’ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، اس سے قبل ‘بیٹ مین’ سیریز فلموں میں مرکزی کردار کرسٹین بیل، بین ایفلک اور مائیکل کیوٹن ادا کرتے دکھائی دے رہے تھے۔
‘بیٹ مین’ کے سائنس فکشن کامک کردار کو 1939 میں تخلیق کیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر اسے صرف کتابوں میں شامل کیا گیا تھا، جس کے بعد اس پر ٹی وی سیریز بنائی گئی تھی۔
کامک کتابوں اور ٹی وی سیریز کے بعد ‘بیٹ مین’ کے کردار پر پہلی بار 1943 میں اسی نام سے فلم بنائی گئی تھی، جس کے بعد اسی کردار کی دوسری فلم 1949 میں سامنے آئی۔