بولی وڈ سنجو بابا کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں جس کے بعد ان کی اہلیہ منائتا دت نے چند روز قبل بھارت میں علاج شروع کرانے کی تصدیق کی تھی۔
تاہم اب اطلاعات ہیں کہ سنجے دت نے امریکا کا ویزا حاصل کرلیا ہے اور جلد علاج کے لیے روانہ ہوں گے۔
گزشتہ دنوں میں بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بھارت کے شہر ممبئی کے ہسپتال میں سنجے دت کی کیموتھراپی شروع ہونے کے امکانات ہیں۔
ور انہیں لیلاوتی ہسپتال اور کوکیلا بین ہسپتال جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔
پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق مڈ ڈے کی حالیہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سنجے دت نے طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکا کا کا ویزا حاصل کرلیا ہے اور میموریل سلون کیٹیرنگ کینسر سینٹر میں علاج کرانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ 1980 سے 1981 کے درمیان اسی ہسپتال میں ان کی والدہ نرگس دت بھی لبلبے (pancreatic) کے کینسر کے علاج کے لیے داخل ہوئی تھیں۔