ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے چند بڑے اسٹارز میں سے ایک رومن رینز لگ بھگ 6 ماہ سے منظر سے غائب تھے، مگر اب انہوں نے اچانک دھماکے دار واپسی کی ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کا رواں سال کو دوسرا بڑا ایونٹ سمرسلیم گزشتہ شب ہوا جو کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس بار کافی مختلف تھا۔
کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں مارچ سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹس میں لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی جارہی مگر مارچ کے بعد پہلی بار سمرسلیم ایسا ایونٹ تھا جو پرفارمنس سینٹر سے باہر منعقد ہوا۔
تھنڈر ڈوم نامی اس وینیو میں ورچوئل ہجوم کا انتظام کیا گیا تھا مگر ایونٹ کی خاص بات رومن رینز کی اچانک واپسی تھی۔
ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن براؤن اسٹرومین اپنے اعاز کا دفاع دی فائنڈ برئے وائٹ کے خلاف کررہے تھے اور انہیں ناکامی کا سامنا ہوا۔
برے وائٹ اسٹرومین کو شکست دینے کے بعد نئے یونیورسل چیمپئن بن گئے، مگر جب وہ اپنی کامیابی کا جشن منانے ہی والے تھے، اچانک رومن رینز کی واپسی ہوئی۔