انٹرنیٹ کی پہچان بننے والے ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ براؤزر کا عہد ختم

201

دنیا کی مقبول ترین کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ کی پہچان بننے والے دنیا کے پرانے اور مقبول ترین براؤز ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا۔

مائیکرو سافٹ نے 4 سال قبل 2016 میں ہی صارفین کو’انٹرنیٹ ایکسپلورر’ سے جان چھڑانے کا مشورہ دے کر عندیہ دیا تھا کہ ممکنہ طور پر کمپنی مذکورہ براؤزر کو بند کر دے گی۔

کمپنی نے 2016 سے ہی ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کے پرانے ورژن کی سپورٹ ختم کردی تھی، تاہم ویب براؤز کے نئے 2013 میں متعارف کرائے گئے گیارہویں ورژن کو سپورٹ فراہم کی جا رہی تھی۔

مائیکرو سافٹ نے گزشتہ چند سال میں متعدد بار اپنے صارفین کو ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کی خامیوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے رواں سال کے آغاز میں اپنے نئے براؤزر ‘مائیکرو سافٹ ایج’ استعمال کرنے کی تجویز دی۔