انگلش کرکٹر اولی پوپ کندھے کی انجری کا شکار

217

سائوتھمپٹن : تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلش کرکٹر اولی پوپ کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے۔ 22سالہ اولی پوپ بائونڈری پر گیند روکتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے، اولی پوپ کی انجری کے بعد اسسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ کو اضافی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 44 سالہ پال کولنگ ووڈ ضرورت پڑنے پر گراؤنڈ میں پانی لے جانے کی ذمہ داری انجام دیں گے۔