عرب ریاستیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کریں:مائیک پومپیو

238

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے مشرق وسطی کے پانچ روزہ دورے کا آغاز یروشلم سے کردیا جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے والے معاہدے کے بعد دیگر عرب ریاستوں کو بھی اس معاملے پر عمل کرنے پر زور دینا شامل ہے۔

امریکی اسٹیٹس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ مائیک پومپیو اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی اور آئندہ دنوں میں میں سوڈان، بحرین اور متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کریں گے۔

واشنگٹن اور اس کے قریبی اتحادی اسرائیل کو امید ہے کہ یہودی ریاست جلد ہی دیگر علاقائی ممالک جو اسرائیل کو روایتی طور پر دشمن ہیں، سے تعلقات معمول پر لے آئیں گے۔

سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ یروشلم میں مائیک پومپیو اور نیتن یاہو نے ‘ایران کے اثرورسوخ سے متعلق علاقائی سلامتی کے امور’ اور ‘خطے میں اسرائیل کے تعلقات کو مستحکم اور گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے’۔

اس سے قبل نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ اور پومپیو اپنے خطے میں ‘امن کے دائرہ کار کو بڑھانے کے بارے پر بات کریں گے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم زیادہ سے زیادہ ممالک کے ساتھ امن پر کام کر رہے ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ اس میں اور بھی ممالک شامل ہوں گے اور یہ بہت دور نہیں جلد مستقبل میں ہوگا’۔

اسرائیل نے اس سے قبل صرف مصر اور اردن کے ساتھ صلح نامے پر دستخط کیے تھے جس کی سرحدیں اسرائیل سے ملتی ہیں اور یہودی ریاست کے ساتھ تکنیکی طور پر جنگ میں رہے ہیں۔