ڈی سی کامکس نے مداحوں کو خوشی سے پاگل کردیا

350

ڈی سی کامکس اور وارنر بروز نے اپنے آن لائن ایونٹ فین ڈم میں بیٹ مین سمیت متعدد فلموں کے ٹریلرز اور ٹیزرز جاری کر کے مداحوں کو شاندار تحفہ دے دیا۔رواں برس ڈی سی کامکس کے سالانہ کامک کون کے بجائے آن لائن ایونٹ فین ڈم منعقد ہوا، جس میں متعدد فلموں کے ٹریلرز ریلیز کیے گئے۔

جاری کیے جانے والے ٹیزرز اور ٹریلرز میں بیٹ مین، ونڈر وومن 1984، زیک سینڈر کی جسٹس لیگ، جبکہ شازم 2 اور ایکوا مین 2 کا فرسٹ لک جاری کیا گیا۔

بلیک ایڈم کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں دی راک ڈوائن جانسن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ونڈر وومن 1984 کا یہ دوسرا ٹریلر ہے جس میں فلم کی ولن باربرا کو چیتے کے روپ میں دکھایا ہے جس نے مداحوں کو پرجوش کردیا۔

بیٹ مین کے ٹیزر میں رابرٹ پیٹنسن بیٹ مین کے کردار میں دکھائی دے رہے ہیں، یہ بطور بیٹ مین ان کی پہلی فلم ہے اور اس کا سیریز کی گزشتہ فلموں سے کوئی تعلق نہیں۔

مذکورہ تمام فلموں میں سے کسی کی بھی ریلیز کی تاریخ نہیں بتائی گئی، کرونا وائرس اور اس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فلمیں ریلیز کی جائیں گی۔