لاہور:اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے کہا ہے کہ بیماری سے بیزار کیوں ہوتے ہیں، اس کا علاج کروائیں یہ ضروری ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ مریض کو دوا دیں طعنہ نہ دیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے ڈرامے ’’سراب‘‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بیماریوں سے بیزاری نہیں بلکہ اُن کا علاج ضروری ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں ذہنی مسائل کے شکار لوگوں کو معاشرے میں دئیے جانے والے طعنوں پر بھی روشنی ڈالی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ کسی کی زندگی بچا سکتی ہے، کسی بھی مریض کو کبھی طعنہ دے کر ذہنی دباؤ کا شکار نہ کریں بلکہ اس کی دلجوئی کریں تاکہ وہ صحت مند ہوسکے۔