واقعہ کربلا ظلم کے آگے ڈٹ جانے کا سبق ہے: شاہدہ منی

226

لاہور:گلوکارہ واداکارہ شاہدہ منی کا کہنا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں ظلم کے آگے ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ ہمیں مسلمان ہونے کی حیثیت سے اس بات کا عزم کرنا ہوگا کہ اسلام کی سر بلندی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔ شاہدہ منی نے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے میں ہمیں مذہبی روادری اور یکجہتی کا بھرپورمظاہرہ کرناچاہئے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے حالات بہت خراب ہوگئے ،غربت بڑھی ہے اور محرم الحرام کے مہینے میں سب سے بہتر نذرونیاز یہ ہو گی کہ آپ کے اردگرد کے لوگ پیٹ بھر کر سوئیں ،ان کیلئے کھانے کا اہتمام کریں۔