ڈسپلے کے اندر نصب فرنٹ کیمرے والے اسمارٹ فون کی پہلی جھلک سامنے آگئی

291

چینی کمپنی زی ٹی ای پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ وہ انڈر ڈسپلے کیمرے سے لیس دنیا کا پہلا بڑے پیمانے پر تیار ہونے والے اسمارٹ فون یکم ستمبر کو متعارف کرارہی ہے جس میں سیلفی کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا۔

اب اس کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی ہے جو کمپنی کی جانب سے ہی جاری کی گئی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بغیر فرنٹ کیمرے کے فون کی اسکرین کیسی ہوگی۔

ایکسون 2 فائیو جی نامی فون کی یہ جھلک یا خاکے زی ٹی ای کے موبائل ڈیوائسز ڈویژن کے صدر نائی فی نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر شیئر کیے گئے۔

اوپر موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فون کی فرنٹ اسکرین پر کوئی ہول پنچ یا نوچ موجود نہیں اور مکمل بیزل لیس اسکرین نظر آرہی ہے۔