ساوتھمپٹن: پانچ سو ٹیسٹ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کو چاندی کی وکٹ تحفے میں مل گئی۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کو چاندی سے بنی ہوئی یہ وکٹ پیش کی گئی ہے، خوبصورت فریم میں سجی یہ وکٹ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن گریوز نے فاسٹ بولر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ شروع ہونے سے پہلے ایک چھوٹی سی تقریب کے دوران دی۔