نیشنل تھرو بال کوچنگ کورس کیلئے رجسٹریشن اختتام پذیر

229

اسلام آباد:  پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور خیبر پختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے 4 ستمبر سے ناران میں شروع ہونے والے تین روزہ نیشنل تھرو بال کوچنگ کورس کی رجسٹریشن گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے سرکاری خبررساں ادارے کو بتایاکہ کورس کی تیاریاں زور وشور پر ہیں اور کورس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی، کوچز، ٹیکنیکل آفیشلز اور سکول ٹیچرز کے علاوہ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورس 6 ستمبر تک جاری رہے گا۔ کورس میں تھرو بال، روپ سکیپنگ اور روک بال کے قوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے پریکٹس میچز بھی کروائے جائیں گے۔