ریبل ولسن نے حیران کن طور پر 40 پاؤنڈ وزن کم کرلیا

232

آسٹریلوی نژاد ہولی وڈ اداکارہ و کامیڈین ریبل ولسن نے صرف 5 آسان طریقوں پر عمل کرکے حیران کن طور پر 40 پاؤنڈ وزن کم کرلیا۔

خیال رہے کہ ریبل ولسن نے 2003 میں آسٹریلوی کامیڈین ڈرامے پزا سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس بعد وہ کئی آسٹریلوی ڈراموں میں دکھائی دیں۔

ریبل ولسن اسی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہی امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور بعد میں وہ ہولی وڈ فلموں اور امریکی ڈراموں میں بھی دکھائی دیں۔

ریبل ولسن نے صرف 8 ماہ میں ریبل ولسن نے تقریباً 3 اسٹون ( 40 پاؤنڈ) وزن کم کیا اور وہ سال کے آخر تک ساڑھے 11 اسٹون ( 161 پاؤنڈز) وزن کم کرنے کے ہدف کی راہ گامزن ہیں۔

رواں برس جنوری میں انہوں نے اپنے نئے لائف اسٹائل کا آغاز کرتے ہوئے وزن میں کمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ریبل ولسن نے انسٹاگرام کے مداحوں کو بتایا تھا کہ ‘ میرے لیے سال 2020 ‘صحت کا سال ‘ کہلانے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نئی چیزوں کا آغاز کیا اور سفر کے لیے نکلی، چینی اور جنک فوڈ سے پرہیز کرنے کی کوشش کررہی ہوں جو چھٹیوں کے بعد مشکل ہونے والا ہے۔