روز میکگواں کا فلم ساز الیگزینڈر پائنے پر’جنسی استحصال‘ کا الزام

252

ہولی وڈ اداکارہ 46 سالہ روز میکگواں نے آسکر ایوارڈ یافتہ 59 سالہ امریکی فلم ساز الیگزینڈر پائنے پر کم عمری میں ’جنسی استحصال‘ کا الزام عائد کردیا۔

روز میکگواں نے 17 اگست کو اپنی 2 ٹوئٹس میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے واضح کیا کہ وہ صرف یہ چاہتی ہیں کہ فلم ساز اپنی غلطی تسلیم کریں۔

اپنی دو ٹوئٹس میں اداکارہ نے الیگزینڈر پائنے کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ فلم ساز نے ان کا جنسی استحصال اس وقت کیا جب وہ بلوغت کو بھی نہیں پہنچی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق جب ان کی عمر 15 برس تھی اور فلم ساز 29 برس کے تھے تب الیگزینڈر پائنے نے ان کے سامنے فحش ویڈیو چلاکر خود بھی ان کے سامنے بے لباس ہوگئے۔

اداکارہ نے اگرچہ اپنی ٹوئٹس میں فلم ساز پر جنسی استحصال کا الزام عائد کیا اور بتایا کہ الیگزینڈر پائنے بھی ان کے سامنے بے لباس ہوگئے، تاہم انہوں نے ’ریپ‘ کا لفظ استعمال نہیں کیا۔

اپنی دوسری ٹوئٹ میں اداکارہ نے اپنی کم عمری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ صرف یہ چاہتی ہیں کہ فلم ساز اپنی غلطی کا اعتراف کریں۔