سنیل گواسکر کے ساتھ اوپننگ کرنے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور یوپی کے ریاستی وزیرچیتن چوہان کورونا وائرس سے متاثر ہوکر انتقال کرگئے۔
چیتن چوہان کے بھائی نے بتایا کہ سنیل گواسکر کے ساتھ اوپننگ کرنے والے مشہور بلے باز چیتن چوہان 73 برس کی عمر میں چل بسے۔
چیتن چوہان کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ ماہ مثبت آیا تھا اور گڑگاؤں کے ایک ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے لیکن ان کی حالت خراب ہوتی گئی اور جسم کے کئی اعضا نے کام کرنا بھی چھوڑ دیا تھا۔